راولپنڈی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کو خود سوزی سے بچا لیا گیا

پیر 28 اپریل 2025 23:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کو خود سوزی سے بچا لیا گیا،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے لائیو سرویلنس کے دوران خاتون کو خود پر پٹرول چھڑکتے دیکھا،موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے بھی فوری طور پر خاتون کو بچانے کیلئے کوشش کی، سیف سٹی راولپنڈی نے متعلقہ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو موقع پر روانہ کیاریسکیو اور پولیس ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کو خود سوزی سے بچا لیا گیا، سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے لائیو سرویلنس کے دوران خاتون کو خود پر پٹرول چھڑکتے دیکھا،موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے بھی فوری طور پر خاتون کو بچانے کے لئے کوشش کی، سیف سٹی راولپنڈی نے متعلقہ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو موقع پر روانہ کیاریسکیو اور پولیس ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا،خاتون کے مطابق انہوں نے گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہو کر اقدام اٹھایا تھا، سیف سٹیز، ریس کورس پولیس اور ریسکیو کی بروقت اور مربوط کارروائی سے قیمتی جان بچائی گئی،راولپنڈی سیف سٹی کیمرے شہر میں ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :