Live Updates

ہائی اسکورنگ گیمز کی ڈیمانڈ ہے تو رنز تو پڑیں گے،حارث رؤف

پیر 28 اپریل 2025 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ہائی اسکورنگ گیمز کی ڈیمانڈ ہیتو رنز تو پڑیں گے۔حارث رئوف نے بتایا ہے شاہین آفریدی اور میں نے ایک ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے جس کی وجہ سے ہماری کمیونیکیشن اچھی ہو چکی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر اعتماد ہے، ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر فوکس ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے کہ پاکستان ٹیم کیلیے بہترین دینا ہے۔پی ایس ایل میں اپنی ٹیم لاہور قلندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حارث رئوف نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ٹیم کی کارکردگی ابھی بہت اچھی جا رہی ہے، ہر مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں بڑے اسکور کے ٹرینڈ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دیکھیں، فاسٹ بولرز کو جد و جہد کرنا پڑتی ہے، میں اس بات کی فکر نہیں کرتا کہ رنز پڑنے پر لوگ تنقید کرتے ہیں، جس طرح کی ہائی اسکورنگ گیمز کی ڈیمانڈ ہیتو پھر بڑا اسکور تو بنے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات