پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے،ڈپٹی کمشنرملتان

پیر 28 اپریل 2025 19:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرملتان محمد علی بخاری نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصنوعی مہنگائی کی سرکوبی اور اشیاءخوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکریں اور دکانوں کو سربمہر کریں۔

جبکہ گرانفروش کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف بھی ان کےہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارکردگی مزید بہتر بناکر شہریوں کو ریلیف دیں۔شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کروائی جائیں۔مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاءخوردونوش کی طلب رسد مانیٹر کیا جائے۔ ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف ایکشن کی مختلف میڈیا کے ذریعے بھرپور تشہیر کی جائے۔ عوام میں بھی مصنوعی مہنگائی کنٹرول بارے آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری دکانوں پر سرکاری نرخ کی ریٹ لسٹ طلب کریں،مقرر شدہ قیمت سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :