بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیراہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 28 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (بی پی پی آر اے ) کے زیراہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے افسران کے لیے منعقد کی گئی جس کا مقصد بی پی پی آر اے کے قواعد و ضوابط اور الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ سسٹم (ای پی پی ایس) کے حوالے سے آگاہی اور صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔

تربیتی سیشنز کے دوران شرکاء کو پروکیورمنٹ کے شفاف عمل ، اسکے قوانین اور قواعد و ضوابط، اتھارٹی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خریداری کے مراحل میں بہتری، اورای پی پی ایس سسٹم کے موثر استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے ماہر ٹرینرز نے پریکٹیکل ڈیمانسٹریشنز اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے شرکاء کو نظام کے استعمال کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا۔

مینیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی محمد افضل خوستی نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی خریداری نظام بلوچستان میں ترقی اور گڈ گورننس کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی پی پی آر اے تمام سرکاری اداروں کو جدید ترین نظام اور تربیتی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خریداری کے عمل کو مزید موثر، شفاف اور جوابدہ بنایا جا سکے۔

بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی خدمات صوبے میں شفاف خریداری کے کلچر کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اتھارٹی نے نہ صرف قواعد و ضوابط کی تشکیل و نفاذ میں معیاری اقدامات اٹھائے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے الیکٹرانک پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کروا کر وقت، وسائل اور عوامی اعتماد کی بچت کو یقینی بنایا ہے۔ بی پی پی آر اے کا وژن بلوچستان میں خریداری کے تمام مراحل میں شفافیت، مسابقت اور احتساب کو فروغ دینا ہے، جس کی جھلک ان کی تربیتی سرگرمیوں اور اصلاحاتی اقدامات میں واضح طور پر نظر آتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :