ج*راولپنڈی‘ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کو خود سوزی سے بچا لیا گیا

پیر 28 اپریل 2025 20:00

ی*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کو خود سوزی سے بچا لیا گیا، سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ افسر نے لائیو سرویلنس کے دوران خاتون کو خود پر پٹرول چھڑکتے دیکھا جبکہ موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے بھی فوری طور پر خاتون کو بچانے کے لئے کوشش کی، سیف سٹی راولپنڈی نے متعلقہ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو موقع پر روانہ کیا ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا خاتون کے مطابق انہوں نے گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہو کر اقدام اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :