منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو 09 سال قید و جرمانہ کی سزا

پیر 28 اپریل 2025 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) انسداد منشیات کی عدالت میں منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو 09 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں منشیات سپلائر فضل وہاب کو 9 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم سے 1200 گرام چرس برآمد ہونے پر چکلالہ پولیس نے مئی 2021ء میں گرفتار کیا تھا۔