روس نے یوکرائن جنگ میں 3روزہ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

پیر 28 اپریل 2025 21:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کیساتھ 8سے 10مئی تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔کریملن کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے جنگ عظیم دوم میں کامیابی کے 80سال پورے ہونے کی تقریبات پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، امید ہے یوکرائن بھی جنگ بندی کا پاس کرے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یوکرائن نے پیوٹن کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے یوکرائنی وزیر خارجہ تے کہاہے کہ اگر روس واقعی امن چاہتا ہے تو اسے 8مئی کا انتظار کیے بغیر فورا فائر بندی کرنی چاہئے۔