بھارت کے جارحانہ رویئے ،اقدامات کیخلاف پاکستانی قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، طارق فضل چوہدری

پیر 28 اپریل 2025 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ رویے اور اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال انتہائی اہم معاملہ ہے، اس صورتحال پر تمام اراکین کو اپنی آرا پیش کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے اقدامات اور جارحانہ رویے کے خلاف پوری پاکستانی قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے اور عالمی سطح پر یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اس معاملے پر ہم سب متحد ہیں۔