Live Updates

جنوبی وزیرستان میں تخریبی کاروائیوں پر عبدالعلیم خان کا اظہار مذمت

سکیورٹی ادارے سینہ سپر، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں،وفاقی وزیر

پیر 28 اپریل 2025 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)جنوبی وزیر ستان میں تخریبی کاروائیوں پر صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ملک دشمن عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے اور انشا اللہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی بروقت اور جرات مندانہ کاروائیوں کی بدولت دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے ہماری سکیورٹی فورسز ہر لمحہ سینہ سپر ہیں اور 3دنوں میں 70سے زائد خوارج کو جہنم واصل کرنا پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات