پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور ،صحت، تعلیم، کھیل، سیاحت اور کثیر جہتی تعاون سمیت سیاسی تعلقات کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال

منگل 29 اپریل 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور پیر کو ہوانا میں منعقد ہوا، صحت، تعلیم، کھیل، سیاحت اور کثیر جہتی تعاون سمیت سیاسی تعلقات کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (امریکاز) سفیر مریم آفتاب نے کی جبکہ کیوبا کے وفد کی قیادت نائب وزیر (خارجہ امور)، انیانسی روڈریگوز کیمیجو نے کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کیوبا کے فریق کو جنوبی ایشیائی خطے میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔