ویکی پیڈیاامریکی صدر کے نشانے پر ، غیر ملکی کنٹرول کا الزام

منگل 29 اپریل 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) امریکا میں حکومتی دفاتر میں وسیع پیمانے پر برطرفیوں اور صحت، سماجی بہبود اور تعلیم میں بڑی کٹوتیوں کے بعد، ٹرمپ انتظامیہ نے وکی پیڈیا فاؤنڈیشن کو نشانہ بنایا ہے۔العربیہ کے مطابق اس کے نتیجے میں ادارے کی غیر منافع بخش حیثیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ وہ ہی ادارہ ہے جو انٹرنیٹ پر معروف انسائیکلوپیڈیا چلاتا ہے۔

ٹرمپ حکومت نے الزام لگایا کہ ویکی پیڈیاغیر ملکی عناصر کے زیر اثرہے اور امریکی عوام کے لیے معلومات میں تحریف اور پروپیگنڈا پھیلانے کی اجازت دیتی ہے۔یہ مہم ٹرمپ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے خلاف وسیع تر کوشش کا حصہ ہے، جن پر لبرل ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام ہے۔