حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتاہے،سعودی عرب

مقصد عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا او حج کے مناسک ادا کرنے کے قابل بنانا ہے، بیان؂

منگل 29 اپریل 2025 13:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سعودی وزارت داخلہ نے 1446 حج سیزن کی تیاری کے سلسلے میں حج اجازت نامے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کی خلاف ورزی میں سہولت کاری کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حج ویزا کے ساتھ آنے والوں کے استثنا کے ساتھ ہے۔ اس کا مقصد عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا اور انہیں حفاظت، آسانی اور ذہنی سکون کے ساتھ حج کے مناسک ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو بغیر پرمٹ کے حج کرتے یا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 20,000 سعودی ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔یہی جرمانہ ہر قسم کے وزٹ ویزا رکھنے والوں پر یا جو بھی مکہ شہر اور مقدس مقامات میں داخل ہونے یا رہنے کی کوشش کرتا ہوگا پر ہوگا۔

(جاری ہے)

ذوالقعدہ کے مہینے کے پہلے دن سے شروع ہو کر ذوالحج کی 14 تاریخ تک یہ صورت حال برقراررہے گی۔

اس کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ وہ ہر قسم کے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والے پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ عائد کرے گا جس نے بغیر اجازت حج کیا یا کرنے کی کوشش کی ۔ یا جو مکہ مکرمہ شہر میں داخل ہوا یا داخلے کی کوشش کی۔ یکم ذوالقعد سے لے کر 14 ذوالحج تک ان صورتوں میں جرمانہ عائد کیا جاتا رہے گا۔کسی بھی ایسے شخص پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا جو ہر قسم کے وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو رہائش کے لیے نامزد کسی بھی جگہ (ہوٹل، اپارٹمنٹس، پرائیویٹ ہاس، پناہ گاہ، حاجیوں کی رہائش گاہ ) میں پناہ دے گا یا ان کو چھپائے گا یا انہیں کوئی مدد فراہم کرے گا۔

سعودی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حج میں دراندازی کرنے والوں میں سے مکینوں اور ایسا کرنے میں ناکام رہنے والوں کو اپنے ملکوں میں بھیج دیا جائے اور انہیں 10 سال کی مدت کے لیے مملکت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔ وزارت نے کسی بھی ایسے شخص کے حق کی تصدیق کی جس کے خلاف مالی جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ مجاز کمیٹی کے سامنے فیصلے کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 30 دن سے کم مدت کے اندر شکایت درج کرا سکتا ہے۔ ایسا شخص کمیٹی کے فیصلے کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر انتظامی عدالت میں کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔