ایبٹ آباد ، ریٹائر ہونے والے ایس ایس پی طارق محمود خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، افسران و جوانوں نے شرکت کی

منگل 29 اپریل 2025 13:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سے اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے ایس ایس پی طارق محمود خان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی حویلیاں، ایس پی کینٹ اور ہزارہ بھر سے آئے ہوئے ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف افسران کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ایس ایس پی طارق محمود کو زبر دست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طارق محمود خان نے تمام ٹریفک افسران اور جوانوں کا شکریہ ادا جنہوں نے ان کی پروقار الوداعی تقریب منعقد کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوران سروس مختلف جگہوں پر ان کی تعیناتی ہوئی کہیں آسانی تھی تو کہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میری محنت اور لگن کی وجہ سے اﷲ تعالی نے ہر جگہ سرخرو کیا، ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ ساتھ کام کرنے والوں کو مجھ سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو،جتنا ہو سکا اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی رہنمائی کی، اس سے آگے جب بھی محکمے کو ضرورت ہوئی حاضر ہوں ۔

(جاری ہے)

آخر میں نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان اور دیگر سٹاف کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ایس ایس پی طارق محمود خان کو یادگاری تحائف دیے گئے۔