اے اے سی ریونیو ہری پورکا دورہ شہر، گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں پرجرمانے عائد

منگل 29 اپریل 2025 14:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور شاہد اقبال خٹک نے سبزی و فروٹ فروشوں، قصابوں، نان بائیوں اور دیگر اشیائےخوردونوش کی دکانوں کا دورہ کر کے گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ گرانفروشی والے دکانداروں پر جرمانے عائد کرے اور انہیں اشیائے خوردونوش ضلعی انتظامیہ کی جاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کرنے کا پابند بنائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ویلج کونسل الولی دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ وہ میٹرک کے جاری امتحان کے سلسلے میں مختلف امتحانی ہالز بھی گئے جہاں انہیں عملے نے ایس او پیز کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی شکایت پر انہوں نے ایک سکول کا دورہ کیا اور مسئلہ فوری طور پر حل کر دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول الولی کے دورے کے دوران انہوں نے عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور شاہد اقبال خٹک نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا اور انہیں موقع پر سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :