سرگودھا،فیسکو نے اپنے پولز پر غیر قانونی کیبلزو نیٹ کی تاروں اور تنصیبات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

منگل 29 اپریل 2025 16:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)فیسکو نے اپنے پولز پر غیر قانونی کیبلزو نیٹ کی تاروں اور تنصیبات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فیسکو کے پولز پر عرصہ دراز سے غیر قانونی کیبلزو نیٹ کی تاروں اور دیگر تنصیبات کا سلسلہ جاری رہا جس کے تدارک کے لئے بار بار نوٹس کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پر گزشتہ روز فیسکو نے سٹی میں بجلی کی سپلائی کو بند کر کے کچہری بازار سے پولز پر غیر قانونی کیبلزو نیٹ کی تاروں اور دیگر تنصیبات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا جس میں حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے بجلی کے پولز کو غیر قانونی تاروں اور تنصیبات سے مکمل پاک کرنے تک آپریشن کو جاری رکھا جائے گا اور آئندہ بغیر اجازت پولز استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :