صادق آباد،محکمہ پولیس رحیم یارخان میں حیران کن اور تاریخی اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے

منگل 29 اپریل 2025 16:07

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس رحیم یارخان میں حیران کن اور تاریخی اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او رحیم یارخان عرفان سموں نے آتے ہی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس کے تمام ہیڈز کے انچارج تبدیل کر کے "تبدیلی" کا بگل بجا دیا۔تمام تبدیلی کسی "حکمت" اور اہم "ٹارگٹ" اچیو کرنے کے لئے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انہوں نے جرائم پر عدم کنٹرول پر ایس ایچ او تھانہ شیدانی سب انسپکٹر محمد یونس عباسی کو لائن حاضر کرتے ہوئے دو سال سروس ضبطگی کی سزا دے دی اور ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل غازی محمد اشفاق کو شکایات پر لائن حاضر کر دیا گیا، محرر تھانہ صدر صادق آباد ہیڈ کانسٹیبل فرحان احمد کو پیشہ ورانہ امور میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا، کچہ کمپ بند بونڈا اور گڑھی خیر محمد جھک کے دورہ کے دوران غیر حاضری پر سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کی دو دو سال ملازمت ضبط کرنے کے ساتھ ایک ایک سال کی سالانہ اینکریمنٹ بند کرنے کی سزا دے دی۔\378

متعلقہ عنوان :