بل بورڈز اور سائن بورڈز نہ اتارنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو مہلت

منگل 29 اپریل 2025 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں بڑے بل بورڈز اور سائن بورڈز نہ اتارنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، ڈی جی پی ایچ اے سمیت دیگر فریقین کوجواب کے لئے مہلت دے دی۔جسٹس شجاعت علی خان نے شہری حیدر علی مرزا کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں عدالتی حکم کے باوجود بڑے بڑے بل بورڈز نہ ہٹانے کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ بل بورڈز ہٹانے کیلئے حکم دیا تھا لیکن بل بورڈز اور سائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے۔لاہور سمیت ملک بھر میں بڑے بڑے بل بورڈز موجود ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو فوری طور پر بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی۔