ایران کی یمن پرامریکی فضائی حملوں کی مذمت

منگل 29 اپریل 2025 16:26

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ صوبے میں امریکی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں درجنوں افریقی تارکین وطن بھی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیاکے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ صوبے میں ہونے والے امریکی مہلک فضائی حملوں کی مذمت کی، جس میں صعدہ میں ایک حراستی مرکز میں قید 68 افریقی تارکین وطن سمیت 78 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔