ہری پور،حطار میں ٹریفک حادثہ،ڈرائیور جان بحق،04 افراد زخمی

منگل 29 اپریل 2025 16:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ہری پور کے علاقے حطار میں ٹریفک حادثے کے دوران ڈرائیور جان بحق اور 04 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق حطار میں بانڈی پمپ کے قریب سوزوکی اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور 32 سالہ کاشف سکنہ ہری پور جانبحق جبکہ 28 سالہ بشارت،24 سالہ حمزہ،22 سالہ مبشر سکنان ایبٹ آباد اور 22 سالہ عبداللہ سکنہ بگڑہ سیریاں زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔