فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 29 اپریل 2025 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پرضروری مرمت کے کام کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان فیسکو محمد سعید رضا نے اے پی پی کو بتایا کہ (آج)30اپریل کوصبح پانچ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے لاہور روڈ، آسیاں، ہندوآنہ فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے فیصل سپننگ، جوہل (ایس ای ایل)، الضامن فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے فیصل ایس کے پی روڈ، پیرا ڈائز، زی گارڈن، ہمدرد ون، رضا ٹاؤن ون چک نمبر204،ضیاء ٹاؤن، پریمم بلاک، گرین بلاک، گرین ایونیو، 208چک روڈفیڈر132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن کے نواب شیر فیڈر 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے آسیاں، ہندوآنہ،لاہور روڈ، چناب نگر، بادشاہی مسجد، ڈی ایچ کیو، مسلم بازار، معظم شاہ، عثمان آباد فیڈر 132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے ہمدرد، عمرگارڈن، ایس او ایس ویلج فیڈر 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے ایس ٹو فیڈر 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے نیو خانوآنہ، ٹی اینڈ این، اے فور پی جی ایس ایچ ایف، الرحیم ویلی، کریم گارڈن، گلبہار کالونی، گارڈن کالونی، مکہ سٹی، اعوان والا، ماڈل سٹی فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔