ڈپٹی کمشنر لاہور کا فیلڈ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 29 اپریل 2025 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نےمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فیلڈ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ اقدامات کے تحت سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر5ہزار روپے جرمانہ اور 6 مقدمات کا اندراج کیا گیا نیز 15 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیمتوں سے متعلق شکایات 03070002345 پر درج کروائیں یا سوشل میڈیا کے ذریعے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ڈی سی لاہور نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری رکھیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔