ستھرا پنجاب وزیراعلی پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے ، فہد علی

منگل 29 اپریل 2025 17:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر فہد علی نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب وزیراعلی پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں بھی صفائی کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ مہم کا مقصد دیہات سے ون ٹائم ویسٹ لفٹ کر کے زیرو ویسٹ کرنا ہے ، صفائی مہم کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف نواز رندھاوا لیڈ کررہے ہیں اور ایس ڈبلیو ایم سی کے ساتھ مل کر کنٹریکٹر کو دیہات میں کوڑا کرکٹ مو قع کی نشان دیہی کریں گے ، لفٹنگ کے عمل کی نگرانی بھی کریں گے اور ایس ڈبلیو ایم سی کےآؤٹ سورس معاہدہ کے مطابق سٹاف و مشینری کی فیلڈ میں جانچ پڑتال کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب کے لیے بے پناہ وسائل فراہم کیے ہیں اور اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس نظام کو کامیاب بنائیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ریونیو سٹاف اور یوسی سیکر ٹریز مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹھیکداروں کی معاونت اور مانیٹرنگ کی ذمہ داری انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ کال سینٹر ہیلپ لائن 1339 ضلع سیالکوٹ و نارووال سے آنے والی شکایات کے ازالہ کے لیے فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز خضر جہانگیر ، مجاہد اور ضیاء شاہ موجود تھے ۔