نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی کمان سنبھال لی

منگل 29 اپریل 2025 17:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی کمان سنبھال لی۔ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستہ کی جانب سلامی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے ایس ایس پی ٹریفک کو خوش آمدید کہا۔سلامی کے بعد انسپکٹر ٹریفک وسیم خان کی جانب سے محرر سٹاف، ایم ٹی سٹاف اور دیگر دفتری سٹاف کے ساتھ تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے باقاعدہ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا چارج سنبھال لیا۔

متعلقہ عنوان :