بھکر،ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سرگانی نوتک کا دورہ

منگل 29 اپریل 2025 17:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سرگانی نوتک کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نےطلبا کو شدید گرم موسم کی شدت سے بچاؤ کیلئے مناسب انتظامات کرنےاور سکول میں پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی ہمہ وقت یقینی بنائے کے لئےسکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سکول کےکلاس رومز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر اظہار اطمینان کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے طلباء سے نصابی سوالات پوچھے اور سکول انتظامیہ کو تاکید کی کہ طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :