اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں قونصل جنرل علی رضا رجائی سےالحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کے وفد کی ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 17:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں قونصل جنرل علی رضا رجائی سےالحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس کے وفد نے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین کی سربراہی میں ملاقات کرکے انہیں 24 مئی کو کوئٹہ کے الحمد یونیورسٹی منعقدہ عالمی سیرت ﷺکانفرنس میں دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس الحمد اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے جس میں محققین کی جانب سے تحقیقی مقالات پیش کئے جائینگے۔

تحقیقی مقالات عالم اسلام کو سیرت النبی (ص) کی روشنی میں درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی چیلنجز پر کئے گئے تحریری متون اور مقالوں پر مشتمل ہونگے۔ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی نے الحمد اسلامک یونیورسٹی کے وفد کو ایران کے قونصلیٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ الحمد یونیورسٹی کے اساتذہ کے گزارشات کو تہران میں ایرانی حکام کو بھیجا جائے گا تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جامعات اور عالمی فورم برائے قربت اسلامی کے ادارے کے ساتھ بات چیت اور آنلائن نشستوں کا اہتمام کیا جاسسکے۔

(جاری ہے)

الحمد اسلامک یونیورسٹی کویٹہ کے وفد میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ہیڈ ڈاکٹر محمد حسین، ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر اسرار، شعبہ اسلامیات کے سربراہ پروفیسرعتیق اللہ اور پروفیسرعطاءالرحمن شامل تھے۔