سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی کی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

منگل 29 اپریل 2025 17:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی حالات، قبائلی معاملات اور علاقائی ترقی کے مختلف پہلوؤں بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں قیام امن، باہمی رواداری اور قبائلی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

سردار کمال خان بنگلزئی نے میر لیاقت علی لہڑی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی باہمی اتحاد، مشاورت اور قیادت کے سنجیدہ کردار سے ہی ممکن ہے۔ میر لیاقت علی لہڑی نے بھی سردار کمال خان کی سیاسی بصیرت اور قبائلی خدمات کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر میر عمران بنگلزئی اور شفیق کشمیری بھی موجود تھے ۔