Live Updates

وزیراعظم شہبازشریف کی کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

منگل 29 اپریل 2025 17:46

وزیراعظم    شہبازشریف کی کینیڈا کی لبرل پارٹی کو   انتخابات میں کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی اورمارک کارنی کو کینیڈاکا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس" پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے مابین برادرانہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ ہمیں کینیڈامیں مقیم اپنی متحرک پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے نو منتخب وزیراعظم کارنی کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ہم باہمی اشتراک کے ذریعے اپنی اقوام کے لئے بہتر مواقع پیدا کرنے کے خواہاں ہیں ۔\932

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات