ٹریفک ایجوکیشن سرگودھا کا گورنمنٹ ہائی سکول اورجنرل بس سٹینڈ میں لائسنس اورٹریفک قوانین پر لیکچر

منگل 29 اپریل 2025 18:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سرگودھا ملازم حسین کی نگرانی میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ساجد حسین نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں سٹوڈنٹس کو ہیلمٹ کی افادیت، روڈ کراسنگ،لین ڈسپلن سے متعلق لیکچر دیا۔چنگچی رکشہ ڈرائیونگ لائسنس شکایات کے سلسلہ میں جنرل بس سٹینڈ سرگودھا میں چنگچی اسٹینڈ پر چنگچی رکشہ ڈرائیورز کو رکشہ ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈرائیورز کو کہا گیا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے رکشہ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے آسان کر دیا گیا ہے جس میں بروز اتوار رکشہ ڈرائیونگ لائسنس حصول کے لیے مختص کر دیا گیا ہے تاکہ چنگچی رکشہ ڈرائیورز کی سکول ڈیوٹی متاثر نہ ہو۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ساجد حسین نے کہا کہ اس سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنا چنگچی رکشہ کا لرنر پرمٹ بنوائیں اور لرنر پرمٹ کی مدت پورے ہوتے ہی لائسنس کے حصول کے لیئے ڈرائیونگ سینٹر پر تشریف لائیں تاکہ آپ کا مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :