صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کیئرکاگورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری کا دورہ

منگل 29 اپریل 2025 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے گورنمنٹ سید احمد حسین جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت نے اس موقع پر ورکنگ اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کیتھ لیب پر تازہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صحت پنجاب نے بلڈنگ ایکسیئن، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکمہ جات کو مقررہ وقت پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی نے صوبائی سیکرٹری صحت کو طبی سہولیات بارے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اجلاس کے دوران ری ویمپنگ منصوبے، ریکروٹمنٹ و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔عظمت محمود نے ایمرجنسی وارڈ و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔صوبائی سیکرٹری صحت نے ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی کو اپ گریڈیشن منصوبے کو جلد مکمل کرنے اورریکروٹمنٹ کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری صحت نے کہاکہ کوشش ہے کہ کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :