ڈپٹی کمشنر کا شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائز ہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 29 اپریل 2025 19:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائز ہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ستیانہ روڈ تا بائی پاس،مکوآنہ روڈ،جڑانوالہ روڈ،پیپلز کالونی،بٹالہ کالونی،وارث پورہ ودیگر علاقوں میں صفائی کے کام کو چیک کیااور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو عملہ صفائی کی تعداد بڑھوانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مقامی افراد سے کام بارے فیڈ بیک لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام نافذ کیا گیا ہے۔کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے اور صفائی عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، عوام کو صاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ صفائی بارے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :