کمشنر سرگودھا کی زیرِ صدارت ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت بارےجائزہ اجلاس

منگل 29 اپریل 2025 19:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں پراب تک کی پیش رفت بارےجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ای ہائی ویز رانا عابد علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن بھر میں محکمہ ہائی ویز کی 159 جاری سکیموں میں سے 65 مکمل کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کی 65 جاری سکیموں میں سے 43 مکمل ہو چکی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ نیو اے ڈی پی کی 3، سڑکوں کی بحالی کی 9، تعمیر و مرمت کی 35، وزیر اعلیٰ کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کی 23، سپلیمنٹری گرانٹ کی 21 اور وفاقی گرانٹ کی 3 سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اے ڈی پی کی جاری 65 سکیموں میں سرگودہا کی 21، خوشاب کی 6، میانوالی کی 24 اور بھکر کی 21 سکیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای ہائی ویز نے یقین دہانی کروائی کہ مکمل فنڈنگ والی سکیمیں 30 جون تک مکمل کر لی جائیں گی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ ہائی ویز افسران کام کی رفتار اور معیار (کوالٹی) کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے ٹیکسوں سے بننے والے منصوبوں میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہائی ویز کے اسٹینڈرز کے مطابق سڑکوں کی تعمیر اور حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا، اور ہدایت کی کہ انتظامی افسران بھی وقتاً فوقتاً جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :