انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے مختلف گروپس کے ایڈمٹ کارڈ تیار ہوگئے

منگل 29 اپریل 2025 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ 05مئی 2025 سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز بدھ 30اپریل 2025 سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے اپنے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں۔درج بالا گروپس کے امپروومنٹ آف گریڈ، ایڈیشنل سبجیکٹ اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :