واہ کینٹ پولیس کیکارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 19:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) واہ کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شعیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شعیب گزشتہ ایک سال سے مفرور تھا اور واہ کینٹ تھانہ کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :