ہری پور، ڈکیتی و راہزنی کی غرض سےمسلح گھات لگائے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

منگل 29 اپریل 2025 19:52

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ہری پور(اے پی پی) تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی ، ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے مسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار ۔ملزمان سے 2 پستول معہ ایمونیشن اور 1 آہنی مکہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ ہمراہ نفری پولیس کے دوران گشت حدود تھانہ میں موجود تھے کہ ڈکیت گروہ کی لنک روڈ جاگل موجودگی کی اطلاع ملی ۔

(جاری ہے)

اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی گئی، ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان رحمت اللہ ولد خان سکنہ کیمپ نمبر 20 ، حسن ولد حاجی عبداللہ اور عزیز اللہ ولد عمر خان ساکنان کیمپ نمبر 16کو گرفتار کرکے ملزمان سے 2 پستول معہ ایمونیشن اور 1 آہنی مکہ برآمد کرلیا۔دیگر ملزمان کے خلاف پولیس کاروائیاں جاری ئے۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399.400.401.15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ \378