جیکب آباد، سول ہسپتال کے ڈیوٹی سے غائب13 ڈاکٹرزکو شوکاز نوٹس جاری،متعدد کی تنخواہیں بند ،سول سرجن

منگل 29 اپریل 2025 19:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) جیکب آباد سول ہسپتال کے محتسب اعلی کے دورے کے موقع پر غیر حاضر 13ڈاکٹرز کو سول سرجن نے شوکاز نوٹس جاری کر دئے ہیں۔ اس سلسلے میں سول سرجن ڈاکٹر پرکاش کا کہنا تھا کہ متعدد گھوسٹ ڈاکٹرزکی تنخواہیں بھی بند کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی وارڈ میں بجلی کی بندش کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کے ٹرانسفارمر میں غیر قانونی کنڈے لگاکر تاریں دستگیر کالونی،ٹی این ٹی کالونی اور دیگر علاقوں تک جا رہی ہیں۔ ایکسئین سیپکو اور ڈی سی کو شکایت کی لیکن تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی،ہسپتال کی بجلی کا بل 11 کروڑ آیا ہے،ہسپتال کے عملے کو ڈیوٹی کا پابند کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :