راولپنڈی ، منشیات فروشوں اورشراب سپلائرزکے خلاف کاروائی میں 5 ملزمان گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 19:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی میں 5 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی تھانہ رتہ امرال پولیس نے سہیل سے 1کلو 550گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے شفیق سے 1کلو 260 گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے رزاق سے 520 گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے خاقان سے 510 گرام چرس، تھانہ تھانہ بنی پولیس نے شراب سپلائر شاہزیب کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :