ملتان کے تمام سرکاری کالجز کے انتظامی افسران کے لیے ایک روزہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 20:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ملتان کے تمام سرکاری کالجز کے انتظامی افسران کے لیے ایک روزہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، چونگی نمبر 14 ملتان میں منعقد ہوئی جس میں 25 کالجز کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کے مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب، سرفراز احمد تھے۔ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سرفراز احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی میں انتظامی افسران کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ دور میں پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے تاکہ ہم عالمی معیار کے مطابق اپنے تعلیمی اداروں کو ترقی دے سکیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر طاہر سلطان ڈپٹی ڈائریکٹر احمر رؤف اور میزبان ادارے کی پرنسپل پروفیسر عظمیٰ اصغر بھی موجود تھیں۔

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر طاہر سلطان نے بھی خطاب کرتے ہوئے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ادارہ جاتی نظم و نسق کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ پرنسپل پروفیسر عظمیٰ اصغر نے خوش آمدیدی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی عملے کی تربیت تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ورکشاپ کے مختلف سیشنز میں افسران کو جدید تعلیمی انتظامی اصول، قیادت کی مہارتیں، کارکردگی میں بہتری کے طریقے، اور مسائل کے حل کی حکمت عملیوں پر تربیت دی گئی۔ سیشنز میں تجربہ کار ٹرینرز نے لیکچرز دیے اور شرکاء سے سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تاکہ عملی مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ علی سخنور، محمد وقاص، محمد زیشان ودیگر سرکاء نے نے ورکشاپ کو معلوماتی اور فائدہ مند قرار دیا اور اس طرح کی مزید تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :