اردو زبان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعرمحسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا

منگل 29 اپریل 2025 21:31

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)اردو زبان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

محسن نقوی 5مئی 1947ء کوجنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا قلمی نام تھا لیکن وہ محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے محسن نقوی کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا ء میں ہوتا ہے انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔

ان کی معروف ترین کتب میں ’’عذاب دید،خیمہ جاں،رخت شب،فرات فکر،روز حرف،برگ صحرا،بند قبا‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں وہ مسلک اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ذاکر تھے وہ مرثیہ گوئی میں بھی ثانی نہیں رکھتے تھے۔معروف شاعر محسن نقوی کو1994ء میںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔محسن نقوی 15جنوری 1996ء کو نامعلوم افراد کی گولیاں کا نشانہ بن کر ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے۔