Live Updates

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں بین المذاہب فسادات کی نئی لہرشروع

سیکولرزم دم توڑ گئی، بھارت نے مسلمانوں کے خلاف نیامحاذ کھول دیا

منگل 29 اپریل 2025 20:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں بین المذاہب فسادات کی نئی لہر شروع ہو گئی ۔ مسلم دشمنی کا کھلم کھلا اظہار کیا جانے لگا ۔ حملے کی آڑ میں بھارت نے مسلمانوں کے خلاف نیامحاذ کھول دیا ۔

(جاری ہے)

بھارت میں سیکولرزم دم توڑ گئی، اقلیتیں غیر محفوظ ہو گئیں ۔ بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم، انتہاپسند ہندوتوا سوچ کی عکاس ہے۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور فلسطین کے پرچم جلا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ۔ بھارتی پولیس کی جانبداری، مسلمانوں کی گرفتاریوں کا مکروہ کھیل جاری ہے۔ ہندو انتہا پسندی کی آگ میں بھارت کا سیکولر چہرہ جل کر راکھ ہو چکا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات