Live Updates

وزیراعظم نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کابینہ نے سرنڈر کردیا،عمرایوب

منگل 29 اپریل 2025 21:35

وزیراعظم نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کابینہ نے سرنڈر کردیا،عمرایوب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کابینہ نے سرنڈر کردیا، ان میں سکت نہیں،صرف بانی پی ٹی آئی بھارت کو جواب دے سکتا ہے۔انسدادِ دہشتگری عدالت اسلام آباد.میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بار بار حملہ کرنے کا کہہ رہا ہے،وزیر اعظم نے کاکول میں تقریر میں ملک پر ضرب لگائی،وزیر اعظم نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کابینہ نے سرنڈر کردیا۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہا کہ ان میں سکت نہیں،صرف بانی پی ٹی آئی بھارت کو جواب دے سکتا ہے، گزشتہ ایک ہفتہ سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت حملہ کرنے والا ہے، حکومت دوستی کی پینگیں بڑھارہی ہے،تحقیقات کی پیش کش کی جارہی ہے، عمر ایوب نے کہا کہ یہ حملہ ہندوستان کی ناکامی ہے پاکستان کا اس کا کیا لینا دینا ہے، بھارتی دھمکیوں پر ہمیں تیار اور ردعمل واضح ہونا چاہئے تھا، جہاں سے حملہ ہوا کیا حملے کی کوشش کی گئی ہمیں ان کو تباہ کرنے کا پیغام دینا چاہئے، عمر ایوب نے کہا کہ ایران سے 5سو ارب روپے سے زائد کا تیل سمگل ہوتا ہے،ہماری ریفارئنری نہیں چل رہی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات