تربیلا، منگلااورچشمہ ریزوائرمیں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ67 ہزارایکڑ فٹ رہ گیا

منگل 29 اپریل 2025 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 16 لاکھ67 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے ۔ ترجمان واپڈا کی طرف سے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال جاری کی گئی ہے ۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 70 ہزار600 کیوسک اوراخراج 61 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 23 ہزارکیوسک اور اخراج 14 ہزار500 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 26 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 26 ہزار100 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وا پڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1430.52 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ19 ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1131.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 10 لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643.90 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق اس طرح تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 16 لاکھ67 ہزار ایکڑ فٹ موجودہے۔

متعلقہ عنوان :