31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے‘قائمہ کمیٹی برائے کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور کوبریفنگ

منگل 29 اپریل 2025 23:14

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور کو بتایا گیا کہ 31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے حکومتِ آزاد کشمیر کے لیے سال 2024-25 میں ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے قومی اسمبلی کی کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کی۔ کمیٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تین دہائیوں بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد قابل تحسین ہے،کمیٹی نے آزاد کشمیر میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بلدیاتی انتخابات کو اہم سنگِ میل قرار دیا31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عوامی شمولیت کی بڑی کامیابی ہے،آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن، جمہوریت کی مضبوطی کی جانب اہم قدم، اجلاس میں سیفران، وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور بجٹ پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے 31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو سراہا۔بلدیاتی نظام کی بحالی کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا گیا۔حکومتِ آزاد کشمیر کے لیے سال 2024-25 میں ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی کمیٹی کو بتایا گیا کہ فنڈز سے بنیادی سہولیات اور بلدیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گااجلاس میں افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی، مسائل اور اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

افغان مہاجرین کی واپسی، صحت، تعلیم، روزگار اور تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں بین الاقوامی تعاون میں کمی اور مہاجرین کے نئے ممکنہ بہاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا کمیٹی نے افغان مہاجرین سے متعلق قومی پالیسی کی عدم موجودگی پر گہری تشویش ظاہر کیاقومی سطح پر مربوط اور جامع پالیسی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی اداروں اور عالمی شراکت داروں سے مشترکہ حکمت عملی کی سفارش۔کمیٹی نے تین اہم منصوبوں کی منظوری کی سفارش کر دی۔سیفران کے‘‘سِرا’’،‘‘ہاؤسنگ کمیونٹی سپورٹ پروگرام’’اور‘‘شگر ماؤنٹینیئرنگ انسٹیٹیوٹ’’شامل کیا گیا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری و متعدد اراکینِ اسمبلی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔