ٖفیصل آباد گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد‘ قینچی سے بیوی کے بال مونڈ ڈالے

منگل 29 اپریل 2025 23:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)چک جھمرہ کے علاقہ 189 رب میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد‘ قینچی سے بیوی کے بال مونڈ ڈالے۔

(جاری ہے)

سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا نوٹس‘ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم فیضان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا‘ 189 رب کی ریحانہ کوثر نے بتایا کہ گھریلو حالات کی وجہ سے اکثر شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز اس کے شوہر فیضان کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تو اس نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا اور اس کے سر کے بال کاٹ کر گھر سے باہر نکال دیا۔

سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تو جھمرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم فیضان کو حراست میں لیکر حوالات بند کر دیا اور خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :