قلات بازار سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری کے تبادلہ کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 29 اپریل 2025 23:15

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ضلع قلات کے معتبرین، معززین اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے گزشتہ روز قلات بازار سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری کے تبادلہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ او آفس قلات اور بعدازاں ڈی سی آفس قلات کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی اور ڈی ایچ او کے تبادلہ کے خلاف شرکاء نے شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر علی اکبر نیچاری کے تبادلے کو فوری طور پر منسوخ کرکے دوبارہ تعیناتی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے احتجاج کو مزید وسعت دیں گے اور تبادلے کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر مرد اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔ سینئر اور تجربہ کار آفیسر کی جگہ جونیئر آفیسر کی تعیناتی نا قابل قبول اور علاقہ کے ساتھ نا انصافی ہے اس طرح کے اقدامات محکمہ صحت قلات کو تباہی کے دہانے پر پہنچائے گا ۔ جب سے ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہسپتالوںکی حالت زار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ضلع قلات میں رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر میرٹ پر بھرتیاں کرکے تمام یونین کونسلوںکے اہل امیدواروں کو ان کا حق دیا گیا سابقہ ادوار میں بندر بانٹ اور مخصوص لوگوں کو نواز کر میرٹ کی پامالی کی گئی ۔

قلات کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی، قبائلی اثر و رسوخ کو بالائے طاق رکھ کر میرٹ کی بحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف اور احسن اقدام ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر علی اکبر نیچاری کے تبادلے کو منسوخ کرکے دوبارہ تعیناتی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے احتجاج کو وسعت دیں گے ۔ ڈی سی آفس کے سامنے مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر قلات نے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ڈی ایچ او کے تبادلے کی منسوخی کے حوالے سے رابطہ کرکے مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :