ریٹائرڈ اور فوت شدہ پی پی ایل کے ملازمین کے بچوں کو سن کوٹہ پر ملازمتیں دی جائے ، لعل خان بگٹی

منگل 29 اپریل 2025 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پی پی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین حاجی لعل خان بگٹی ودیگر نے کہا کہ نے وزیر علیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ پی پی ایل میں بچوں کو فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دینے کے معاہدہ پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کے دور میں معاہدہ ہوا تھا کہ ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ان کی جگہ پر بھرتی کیا جائے گا لیکن کئی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی پی ایل کے ملازمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سن کوٹہ پر ان کے بچوں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی لیکن تا حال اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ اور فوت شدہ پی پی ایل کے ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دیکر دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ورثاء سکھ کا سانس لے سکیں۔