Live Updates

وفاقی وزیررانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیرمسٹرزیک ہارکن رائیڈرکی ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 23:28

وفاقی وزیررانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیرمسٹرزیک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر مسٹر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر گفتگوکی گئی ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ملاقات میں امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اورپاکستان اور امریکہ نے خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دونوں فریقین نے دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور انتہاپسندی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور ترقی کے مشترکہ مفادات زیر غورآئے۔امریکی حکام کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کردار کو سراہا گیا، امریکہ نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات