ملک و قوم کے تحفظ ، سلامتی ، استحکام کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ قربانیاں دی،ملک آفتاب احمد

منگل 29 اپریل 2025 23:31

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ملک و قوم کے تحفظ ، سلامتی ، استحکام کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں پاک فوج کے شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار ملک آفتاب احمد(احمدال) نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا انھو ں نے کہا کہ سیکورٹی فورسسز کی صلاحیتوں کی وجہ سے دشمن ہمارے ملک کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی بھی جرات نہیں کر سکتا سیکورٹی فورسسز کی وجہ سے ہمارے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ ہر محب وطن شخص پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسسز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے نمبردار ملک آفتاب احمد(احمدال)نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسسز ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :