راولپنڈی ، 4ملزمان گرفتار،3کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

منگل 29 اپریل 2025 23:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے 4ملزمان گرفتارکرکی3کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سہیل کو گرفتار کرلیا، ملزم سی01کلو550گرام چرس برآمد ہوئی، صدر واہ پولیس نے ملزم شفیق کو گرفتار کرکے ملزم سی1کلو260گرام چرس برآمد کی، گوجر خان پولیس نے ملزم رزاق کو گرفتار کرکے ملزم سی520 گرام چرس برآمد کرلی، کینٹ پولیس نے ملزم خاقان کو گرفتار کرلیا، ملزم سی510گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات کے ناسورکا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :