ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب کا حلقہ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 29 اپریل 2025 23:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری طارق سبحانی نے گوندل روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیاراور کام کی رفتارکا بغور معائنہ کیا اور موقع پر موجود ٹھیکیداروں اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ سڑک کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو پائیدار، ہموار اور معیاری سڑک فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبودکیلئے ہوتے ہیں، اس لیے ان میں شفافیت اور معیار کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے کام کو مزید بہتر بنانے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔