سیالکوٹ، دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

منگل 29 اپریل 2025 23:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سیالکوٹ میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ وزیر آباد روڈ پر رائے پور کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلیں ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے 52 سالہ محمد ارشد ولد دین محمد کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرے زخمی موٹر سائیکل سوار 26 سالہ ارسلان ولد عبدالمجید کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھر روانہ کر دیا۔